ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے ہو گئی
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4065 ڈالر ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 69 روپے گر کر 6324 روپے ہو گئی۔