مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ کعبہ شریف کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیا گیا۔
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی کے مطابق مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیرملکی سفارت کار، او آئی سی اراکین، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
غسل کعبہ کی سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نماز فجر کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
From inside the Holy Kaaba, the Deputy Governor of Makkah Region, Prince Saud bin Mishal bin Abdulaziz, had the honor of participating in the washing of the Kaaba. pic.twitter.com/EuzCOrZS2a
— The Holy Mosques (@theholymosques) June 30, 2026
غسل کعبہ کے دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔کعبے کے غلاف کسوہ کی حفاظت کے پیش نظر غسل کے عمل کے دوران کعبہ کے دروازے کے پردے کو اٹھا دیا گیا تھا تاکہ کعبہ کے اندر باآسانی رسائی حاصل کی جاسکے۔