پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کا مشہورگانا راوی بھارتی ریئلٹی شو میں نشر ہو جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کچھ عرصہ قبل سجاد علی اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے پاکستانی ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل میں اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اب بھارتی ریئلٹی شو میں ایک کم عمر گلوکار کی جانب سے سجاد علی کا مقبول گیت راوی گائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا اس گانے کے استعمال کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی یا نہیں۔اسی پروگرام میں ایک اور مقابلہ کرنے والے نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا معروف گانا میری زندگی ہے تو بھی پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شوز پاکستانی گانے استعمال کرتے رہتے ہیں۔