loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوان نسل گزشتہ نسلوں کے مقابلے میں حیاتیاتی طور پر زیادہ تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے جو کینسر کے بڑھتے خطرے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 1965 سے 1974 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کی حیاتیاتی عمر 1950 سے 1954 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی۔ اسی طرح 1990 سے 1999 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد میں بھی حیاتیاتی بڑھاپا 1965 سے 1969 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھا گیا۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہر اور تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر ین کاؤ کے مطابق بعض نوجوانوں کے جسم میں خلیاتی اور سالماتی سطح پر عمر بڑھنے کے آثار معمول سے پہلے ظاہر ہو رہے ہیں اور یہی تبدیلیاں کم عمری میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز سے منسلک ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کینسر کو روایتی طور پر بڑھاپے کی بیماری سمجھا جاتا ہے لیکن گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نوجوانوں میں اس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق 1990 کے بعد دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی نئی تشخیص کے کیسز میں 79 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں