loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

ایران کی سرکاری خبر رساں اداے “تسنیم” کے مطابق سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی حملے یا اقدام کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین سکیورٹی باڈی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی قیادت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کسی بھی خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پہلے ہی شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے رہبراعلیٰ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیل کے حملے کے پہلے دن مارے گئے تھے۔ اس حملے میں ان کے خاندان کے کچھ دیگر افراد کے ہمراہ ایران کے کئی دیگر اہم عہدیدار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی حکام نے ماضی میں بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ تہران کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب عالمی برادری مسلسل فریقین پر زور دے رہی ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں