loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع نہیں کرنا چاہتا، تاہم اگر حالات نے ضرورت پیدا کی تو واشنگٹن اپنے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات مثبت سمت میں جا ری ہیں اور امریکا سفارتی راستے کو ترجیح دے رہا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے کی  کوشش کرتا ہے تو امریکا کی حکمت عملی تبدیل ہو سکتی ہے۔

وینس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا مقصد جنگ کو بڑھانا نہیں بلکہ ایسے اقدامات کو روکنا ہے جو خطے میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتے ہیں۔

دوحہ مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جوہری معاملات، علاقائی سلامتی اور اہم بحری راستوں سے متعلق امور پر بات چیت جاری ہے۔

امریکی نائب صدر نے زور دیا کہ واشنگٹن مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کی بحالی یا امریکی مفادات کے لیے خطرہ بننے والے اقدامات کی صورت میں ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دوحہ مذاکرات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور علاقائی اثر و رسوخ جیسے معاملات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں