ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
PR No. 160/2026
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 2, 2026
Qatari and Pakistani Mediatiors Meetings with the US and Iranian Negotiations in Doha Today
🔗⬇️ pic.twitter.com/BXTW9RgiLY
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی اور اس موقع پر فریقین کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات کے بعد جلد ازجلد طے کی جائے گی۔