loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوبآسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا  کی ٹیم آٹھویں بارٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

لندن میں کھیلے گئے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے  پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 125رنز اسکور کئے۔ کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 اور دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز بنائے، ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلوی ویمن نے ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا، بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز 8 چوکوں کی مدد سے کھیلی۔ ایشلے گارڈنر نے بھی 35 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں