loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا انتہائی سخت جواب دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے بیان میں کہا کہ مخالفین کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

علی خامنہ ای کی سات روزہ آخری رسومات کا آغازہوگیا ہے اور غیر ملکی مہمانوں کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم  شہباز شریف خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا جس کے بعد دوبارہ ایران واپس لا کر انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آخری رسومات اور جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں