عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت، توہین آمیز رویے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کوبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔ ہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
اے آئی کےذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے۔
صرف مئی 2023 سے مئی 2025 میں 1300ہزارویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا، سینٹرفاردی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثرزبھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کیخلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز مزید تقویت پا رہی ہیں۔