فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے آہستہ آواز میں “بسم اللہ” کہا۔یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی رونالڈو نے بسم اللہ کے الفاظ ادا کیے تھے۔
Cristiano Ronaldo: "Bismillah." pic.twitter.com/D45FnM28qm
— FutbolArena (@futbolarena) April 3, 2026
مداحوں کا کہنا ہے کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کئی افراد نے “بسم اللہ” قرار دیا۔
رونالڈو نے پنالٹی پر کامیابی سے گول کیا۔ یہ ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں ان کے کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا جبکہ ٹورنامنٹ میں تیسرا گول تھا۔ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔