loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ اسٹار ایشوریہ رائے کا مشہور گانا اسکول کی نصابی کتاب میں شامل کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں 8 ویں جماعت کی نصابی کتاب میں اشوریہ رائے کی سپر ہٹ فلم ‘ ہم دل چکے صنم’  کا مشہور گانا ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول شامل کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔یہ گانا 8 ویں جماعت کی آرٹ ایجوکیشن کی نصابی کتاب ’کیرتی‘ میں شامل کیا گیا ہے جسے بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

نصابی کتاب میں گانے ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول بطور راجھستانی لوک گیت شامل کیے گئے ہیں تاہم یہ گانا بلاک بسٹر فلم میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

نصابی کتاب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے حکا م کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اڑیسہ کے ثقافتی اور لوک ورثے کو فروغ دینے کے بجائے بالی وڈ فلموں کے گانوں کو نصابی کتاب میں شامل کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

اڑیسہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی اور وزیر تعلیم نتیانند گونڈ نے اس معاملے پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا جب کہ ریاست کی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے سینئر عہدیداروں کو بھی معطل کردیا  گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں