loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں وزیراعظم شہباز شریف،  فیلڈ مارشل عاصم منیراور بلاول بھٹوزرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ  تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ہے۔

خامنہ ای کے علاوہ ان کی صاحبزادی بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل (مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ)، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور نواسی زہرا محمدی کے تابوت بھی سوگواروں کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

ایرانی حکومت نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں