loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کرسٹیانو رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 ان کے بھائی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

ٹورنٹو میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان راؤنڈ آف 32 میچ سے قبل میڈیا سے  گفتگو میں رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے کہا کہ یہ رونالڈو کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ ’لاسٹ ڈانس‘ ثابت ہو سکتا ہے۔مجھے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رونالڈو جلد ہی بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ سکتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری نہیں بلکہ ٹورنامنٹ کے بعد سامنے آ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے اس لمحے سے لطف اٹھائیں کیونکہ ایسے کھلاڑی دوبارہ نہیں ملتے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں