loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا اور 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں موسلادھار بارش ہوئی۔ شہر کے مختلف حصوں میں 12 گھنٹوں کے دوران تقریبا200 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی  جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیداہوگئی جبکہ بارش کی وجہ سے درختوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا،کئی سڑکیں دھنس گئیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں