ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 13.52 فیصد پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمتوں میں 125.40 فیصد اضافہ، پیاز 10.72 فیصد اور آلو 10.06 فیصد مہنگے ہوئے۔ انڈے 8.32 اور آٹے کی قیمتوں میں 5.08 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ دودھ، دہی اور چاول سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چکن 1.97 اور کیلے 1.44 فیصد سستے ہوئے، دالیں، چینی، پیٹرول، ایل پی جی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔