ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ قم شہر میں ادا کر دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ شہر کے مضافات میں واقع مسجد جمکران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق لے جایا جائے گا جس کے بعد جمعرات کو تدفین کے لیے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جائے گا۔
تقریباً چار ماہ قبل امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے تابوت تہران سے قم منتقل کیے گئے جہاں اب ان کی آخری رسومات با ضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہیں۔قم میں آخری رسومات کے بعد میتیں عراق منتقل کی جائیں گی۔