loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

مشہور زمانہ آئی فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سپلائی چین سے متعلق مسائل بتائے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال ستمبر میں اپنے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی کر سکتا ہے تاہم محدود پیداوار کے باعث بیشتر صارفین کو یہ ڈیوائس 2027 تک دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فون میں 5.5 انچ کی بیرونی اسکرین جبکہ فولڈ کھولنے پر 7.8 انچ کی بڑی ڈسپلے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی متوقع قیمت 2300 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہوگی جس کے بعد یہ ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا آئی فون بن جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں