معروف سینئر اداکار وسیم عباس اور صبا حمید کی شادی 29برس بعد اختتام پذیر ہوگئی۔
اس بات کا انکشاف وسیم عباس نے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر اداکار جوڑی کے درمیان علیحیدگی 14برس قبل ہوچکی تھی۔ جس کو اب باقاعدہ طلاق پر ختم کردیا گیا۔
وسیم عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اور صبا کے درمیان جذباتی وابستگی پہلے ہی ختم ہوچکی تھی اس لیے طلاق پر انہیں کوئی افسوس نہیں ۔دونوں ہی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور آج بھی ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔
وسیم عباس کے والد معروف اداکار اور گلوکار عنایت عباس تھے ۔ جبکہ صبا حمید کے والد حمید اختر معروف صحافی تھے۔

معروف اداکار جوڑی کے درمیان نوے کی دہائی کے اوائل میں قربتیں بڑھیں۔جب وہ لاہور اسٹیشن سے مختلف ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا رہے تھے۔ وسیم عباس اور صبا حمید دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔
وسیم عباس کی پہلی بیگم اور اولاد ان کی صبا حمید سے دوسری شادی پر ناراض تھے۔ جس کی وجہ سے ان کے پہلی بیگم و بچوں سے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔
وسیم عباس کے اداکار بیٹے علی عباس اپنے ابنٹرویوز میں برملا ان تلخیوں کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
وسیم عباس اور صبا حمید کے رشتے سے کوئی اولاد نہیں ہے۔