loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان نیوی (PN) اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے گہرے سمندر میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد گزشتہ رات لاپتا قرار دیے گئے K2 ایئرویز کے کارگو بوئنگ 737 طیارے کا ملبہ کامیابی سے تلاش کر کے اس کی شناخت کر لی ہے۔

طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد کیا گیا۔

پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران بحری جہازوں، تیز رفتار کشتیوں، میری ٹائم گشتی طیاروں اور دیگر خصوصی وسائل کی مدد سے سمندر میں مسلسل 12 گھنٹے تک تلاش جاری رکھی، جس کے نتیجے میں طیارے کا ملبہ دریافت ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق طیارے کا ملبہ بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے تقریباً 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔ ملبہ ملنے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ لاپتا عملے کے ارکان کا سراغ لگایا جا سکے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیارے

کے ٹو ایئرویز کے مطابق رجسٹریشن نمبر AP-BOI رکھنے والا بوئنگ 737-400 کارگو طیارہ گزشتہ شب شارجہ سے کراچی آرہا تھا۔ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بج کر 21 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، جن میں کپتان محمد رضوان ادریس (پائلٹ اِن کمانڈ)، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان، انجینئر عارف صدیقی اور انجینئر محمد حمید شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جائے حادثہ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے اور ملبے کے مختلف حصوں کو جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔ ساتھ ہی فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (بلیک باکس) اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش بھی کی جا رہی ہے، جن کی برآمدگی حادثے کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پاکستان نیوی کا کہنا ہے کہ لاپتا عملے کی تلاش اولین ترجیح ہے اور تمام دستیاب وسائل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ جیسے جیسے آپریشن میں پیش رفت ہوگی، مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب K2 ایئرویز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ایئرلائن نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی دعائیں اپنے ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور وہ عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سول ایوی ایشن حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی، متعلقہ ادارے عوام کو آگاہ کریں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں