امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی سے جب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹٰینا اور مصر کے میچ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھینا گیا۔
🚨🇦🇷 NEW: NYC Mayor Zohran Mamdani says that Egypt were “robbed” in yesterday’s World Cup game against Argentina pic.twitter.com/bigWXCN04q
— Politics Global (@PolitlcsGlobal) July 8, 2026
ظہران ممدانی کے اس ردِعمل نے میچ کے دوران ہونے والے متنازع فیصلوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو مزید تیز کردیا۔ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ، مصری کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین ریفریز کے متنازع فیصلوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ارجنٹینا نے مصر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔