loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بتایا ہے کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی۔ مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیوں میں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکا سمیت دہگر10 ممالک شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں اور میرین فشریز ڈپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں