وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ رات کو نوجوان نسل کی نائٹ پارٹیز ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور صحت کے اجلاس میں “دی نیشنل پاپولیشن کوآرڈینیشن اینڈ ریپروڈکٹو ہیلتھ بل 2026” پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس میں کہا کہ نائٹ پارٹیز میں ڈرگز کے استعمال کے بعد نوجوان نسل کی جنسی سرگرمیاں بھی ایچ آئی وی کے بڑھنے کی وجہ ہیں۔ نائٹ پارٹیز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ باعث تشویش ہے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پاپولیشن کنٹرول کے معاملے پر وزیراعظم انتہائی سنجیدہ ہیں اور متعدد اجلاس کرچکے ہیں۔ وفاقی وزیراحسن اقبال، وزیرِخزانہ اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی باقاعدہ کام کر رہی ہے۔
Mustufa bhi sy pichy valika hospital k pass Kon sy night club Hain jis ki Waja sy pori Gali k bachy hiv mm ain mubtlia ho gy