loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ کی وفات پرآج پاکستان  سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔ وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قطر کے شاہی خداندان اور عوام سے برادارانہ یک جہتی کے طور امیر کے والد اور سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر وزیراعظم نے آج پیر 13 جولائی 2026 کو پاکستان میں بطور یوم قومی سوگ قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آج 13 جولائی 2026 کو ملک بھر میں مکمل طور پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ قطری شاہی اعلان میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم اس عظیم سانحے پرغمزدہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہوگئے۔  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں