loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل جہاز ایم ایس ایریکا کراچی پورٹ پر پہنچ گیا۔  

کراچی پورٹ پر گزشتہ روز پہنچنے والا کنٹینر بردار جہاز ایم ایس ایریکا  398.5 میٹر طویل ہے۔ اس جہاز کی آمد سے یہ ثابت ہوگیا کہ کراچی پورٹ انتہائی بڑے کنٹینر جہازوں کو محفوظ اور موثر انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کراچی پورٹ پر کارگو آپریشنز مکمل کرنے کے بعد جہاز چین کے لیے روانہ ہوگا۔  

کراچی پورٹ پر ایم ایس ایریکا کے دورے کے دوران 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔ ایم ایس سی ایریکا کےماسٹر نے پائلٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، محفوظ انداز اور جہاز کی رہنمائی اور پرتپاک مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کراچی پورٹ کو خطے کی بہترین بندرگاہوں میں سے ایک قرار دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں