loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان نے ایران ،امریکا کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے   فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ  تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کےلیے فوری اقدامات کریں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔  تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا  کہ فریقین  اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم  ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں