امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر (3.51 فیصد) اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتی ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جنگ سے قبل دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاتا تھا اسی لیے اس اہم آبی گزرگاہ کی صورتحال پر عالمی منڈی کی گہری نظر ہے۔