loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی  میٹا کے دفتر میں  آنے والے ایک پارسل سے اچانک گلہری نکل آئی جس سے ملازمین میں ہلچل مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے سے متعلق ایک داخلی میمو میں بتایا گیا ہے کہ گلہری دفتر کے مختلف حصوں میں آزادانہ گھومتی رہی جس کے باعث ملازمین میں افراتفری پیدا ہوگئی۔ گلہری کی رگڑسے ایک صفائی کرنے والے ملازم کی انگلی پر معمولی خراش بھی لگی تاہم بعد ازاں متعلقہ عملے نے اسے بحفاظت قابو میں لے لیا اور صورتحال معمول پر آگئی۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے رپورٹر مائیک آئزک نے ملازمین سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے  کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس غیر معمولی صورتحال نے دفتر میں خوشگوار اور دلچسپ ماحول پیدا کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ملازم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے گلہری سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو بھی تیار کی جسے بہت پسند کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں