loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں پیش آیا جہاں شدید بارش سےکچے مکان کی چھت گرگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔ ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کےبعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب اٹک میں بھی بارش سے دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی آگئی ۔بارش کے باعث ملتان، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں