loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹٰینکرز کو نشانہ بنایا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران نے کروز میزائلوں سے امارات کے آئل ٹینکر ”ممباسا” اور ”الباہیہ” کو سلطنتِ عمان کی علاقائی سمندری حدود میں آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ”ممباسا” کے عملے کا ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ عملے میں  6 بھارتی اور 2 یوکرینی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔حملے کے نتیجے میں دونوں آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی ، تاہم بعد ازاں دونوں جہازوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اماراتی وزارتِ دفاع نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت، سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی صریح پامالی قرار دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں