loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا پہلا  سیمی فائنل آج فرانس اور اسپین کے درمیان آرلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج کی شب 12 بجے شروع ہوگا۔

اسپین کا دفاع پورے ٹورنامنٹ میں تقریبا ناقابل تسخیر رہا  ہے اور پورے ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف اب  تک صرف ایک ہی گول اسکور ہوا ہے۔ اسپین دوسری بار ٹائیٹل اپنے نام کرنے کی کوشش میں میدان میں اترے گی۔  

دوسری جانب فرانس 2018 میں ورلڈ چیمپئین رہ چکا ہے۔ فرنچ ٹیم نے گزشتہ 7 برسوں میں 4 ورلڈ کپ کے فائنل کھیلے ہیں۔ ایمباپے فرانس جبکہ لامین یامال اسپین کے اسٹار فٹبالرز ہیں اور مداحوں کی تمام تر امیدیں ان دونوں کھلاڑیوں سے وابستہ ہیں کہ یہ اہم میچ میں اہم کردار ادا کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں