loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 9.1 فیصد اضافے کے بعد 82.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 9.1 فیصد بڑھ کر 77.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں  اضافہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں