loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا  جس کے  باعث  خانہ کعبہ کا سایہ ختم  ہوجائےگا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔ سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائےگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج  دن کے 2 بج کر 26 منٹ  اور 44 سیکنڈ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

سوسائٹی کے مطابق سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔ پرانے وقتوں میں سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں