loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے 79 ایلوپیتھک، ہربل ادویات اور سرنجز کے نمونے غیرمعیاری اور جعلی قرار دے دیے۔  

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے جنوری سے 13 جولائی کے درمیان لیے گئے ادویات اور سرنجز کے نمونوں کی ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد نمونوں میں سے 79 نمونے منظور شدہ معیار کے مطابق نہیں ہیں جبکہ 30 آٹو ڈس ایبل سرنجز غیر معیاری اور جعلی پائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہی سرنج کو مختلف مریضوں پر استعمال کرنے سے انفیکشن اور علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ معیاری اے ڈی سرنجزسے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور خون سے منتقل ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں