سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس سلینڈر پھٹنے کا حادثہ گزشتہ شب ریاض کے علاقے منفوحہ میں پیش آیا۔ دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم واقعے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔پاکستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی، ضروری دستاویزات اور دیگر قانونی امور کی تکمیل کے لیے سعودی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔