loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائد المیعاد یا تنسیخ شدہ نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ یہ پابندی برطانیہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد ہوگی

حکام کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے کے لیے معیاد کے مطابق کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا۔ نئی گائیڈ لائنز کے بارے میں تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے اور ایسے مسافروں کو بورڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔زائد المیعاد یا کینسل نائیکوپ رکھنے والے پاکستانیوں کو اگلی فلائٹ سے واپس بھجوایا جائے گا۔ اس سے قبل ایئرلائنز زائد المیعاد یا کینسل نائیکوپ رکھنے والے پاکستانیوں کو بھی لے کر آ جاتی تھیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں