loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بارورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

سخت مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا جہاں مجموعی طور پر 19 فاؤلز ہوئے اور امریکی ریفری اسماعیل الفتح کو میچ کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پہلے ہاف میں ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈیز نے دور سے خطرناک شاٹ کھیلا جو معمولی فرق سے ہدف سے باہر گیا تاہم دونوں ٹیمیں وقفے تک گول کرنے میں ناکام رہیں۔میچ کے 55 ویں منٹ میں انگلینڈ نے برتری حاصل کی جب مورگن راجرز نے دائیں جاب سے شاندار کراس دیا اور انتھونی گورڈن نے دور کے پوسٹ پر گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلائی۔

آخرکار 85 ویں منٹ میں ارجنٹائن کو برابری کا گول مل گیا جب اینزو فرنانڈیز نے میسی کے پاس پر تقریباً 25 گز کی دوری سے شاندار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی اور اسکور 1-1 ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈیزنے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی فائنل میں رسائی کو یقینی بنا دیا ۔

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں