loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً 13.7 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ڈجیٹل ذرائع سے موصولہ ملکی ترسیلات زر کا تناسب تقریباً 80 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ادائیگی کا کوبیج طریقہ ملکی ادائیگیوں کے پاکستانی انفرا اسٹرکچر کی قوت کو عالمی ادائیگی نیٹ ورک کی بین الاقوامی قبولیت کے ساتھ یکجا کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے ایچ بی ایل، یونین پے انٹرنیشنل اور پے پاک کے کوبیج ڈیبٹ کارڈ کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے جو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایک جدید، مضبوط اور شمولیتی ایکو سسٹم کی جانب سفر کو آگے بڑھائے گا اور کیش لیس پاکستان کے وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں