loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
22-Jul-2026
6-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
22-Jul-2026
6-Safar-1448

امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہیں۔ امریکی حملوں میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  کے مطابق امریکی فوج نے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔امریکی فضائیہ نے ایرانشہر ائیرپورٹ ، بندرعباس ، بندر خمیر ، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے  اور 3  پل تباہ کردیے۔بندرعباس میں رہائشی عمارت ، کمیونیکیشن ٹاور ، ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا ۔ بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ  بوشہرمیں بحری اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حملوں میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی گیارہویں لہر کے تحت شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز  کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران ایک ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا اور اسپیشل آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں