loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کا یو ٹیوبر رجب بٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار وسیم عباس نے کہا کہ رجب بٹ کو کون جانتا ہے؟ فہد مصطفیٰ پاکستان کے سب سے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں۔ اگر کوئی فہد مصطفیٰ کو نہیں جانتا تو شاید وہ جنگل میں رہتا ہو گا۔ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ میں نے آج تک رجب بٹ کی ایک بھی ویڈیو یا کلپ نہیں دیکھا۔ فہد مصطفیٰ گیم شو کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔

وسیم عباس کا مزید کہنا تھا کہ  رجب بٹ یقیناً یوٹیوب پر بڑے اسٹار ہو سکتے ہیں میں اس سے انکار نہیں کرتا لیکن فہد مصطفیٰ کو بھی فیملی وی لاگرز کے بارے میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا اور اگر انہوں نے ایسا کہا بھی تھا تو رجب بٹ کو زیادہ نرم انداز میں جواب دینا چاہیے تھا۔ فہد مصطفیٰ نے بیان میں کہا تھا کہ کچھ یو ٹیوبرز اپنے خاندان کو بیچتے ہیں جس کا رجب بٹ نے جواب دیا تھا۔

وسیم عباس کے متوازن  جواب کی سوشل میڈیا صارفین نے بہت تعریف کی ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں