انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 234 رنز کا ہدف جو روٹ کے شاندار اور ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کی بدولت 35 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔مشکل صورتحال میں جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا اور 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ویرات کوہلی نے 65 اور شریاس ائیر نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس ایٹکنسن نے 3، 3، ثاقب محمود نے 2 جبکہ سیم کرن اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔