حکومت کی جانب سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جولائی سے نافذ ہونے والے نئے جائزے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں۔ حکومت اس مہنگائی کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔