loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے بعد کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے

شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب رات گئے اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تاہم ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن سے صبح موٹر سائیکل پر دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔

شارع فیصل، ملت ایکسپریس وے، شہید ملت روڈ، یونیورسٹی روڈ، مین کورنگی روڈ، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

شہید ملت روڈ اور ایکسپریس وے پر کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران شہر کا موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں