حکومت نے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 3 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 316 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 354 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی منڈی کے حساب سے روز مرہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور ریٹ ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔