loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448

بھارت میں 120 خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پابندی لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی ادارے کے 120 سائنسدانوں نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اوراستعفوں پر پابندی عائد کردی۔اب سائنسدانوں کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر ڈیپارٹمنٹ ہیڈ فیصلہ نہیں کرے گا۔ ریٹائرمنٹ کے ہر کیس کا فیصلہ خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں سماعت کے بعد ہوگا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں اسرو کے سائنسدانوں اور انجینیئرز، خصوصاً گگن یان اور دیگر اہم منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین کی جانب سے استعفوں اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں