loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستانی ٹی وی شوز کی میزبان و اداکارہ صنم جنگ ایک ماہ میں ڈرائیونگ پر6 جرمانے لگنے سے پریشان ہو گئیں۔

اداکارہ صںم جنگ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ  مجھے پاکستان آئے ایک مہینہ ہو گیا ہے۔ اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔میرے ابو بہت غصے میں ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  پہلی بار جو جرمانہ ہوا وہ فون پر بات کرنے پر ہوا جو کہ میری غلطی تھی میں فون پر بات کر رہی تھی۔ اس پر جرمانہ بنتا تھا لیکن اس کے بعد مجھ پر ایسی چیزوں کے بھی جرمانے ہو رہے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں جیسے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی جرمانہ ہوا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں سیٹ بیلٹ ہمیشہ پہن کر رکھتی ہوں کیونکہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے یہ میری عادت بنی ہوئی ہے۔ میں سیٹ بیلٹ پہننے کے بعد ہی گاڑی چلانا اسٹارٹ کرتی ہوں۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ جو کام میں نے کیا نہیں اس پر کیوں جرمانہ کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں