loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے قبل نیویارک کے لیے آلودگی الرٹ جاری کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی کے لیے ائیر کوالٹی ہیلتھ الرٹ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیو جرسی اسٹیڈیم میں اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ اسپین کی ٹیم  نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم ائیر کوالٹی کے حوالے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے سے ہی نیویارک میں دھوئیں کے بادلوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں