loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کراچی کے تھانہ درخشاں میں تعینات 4 اہلکاروں کو شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے مطابق معطل کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے چیکنگ کے دوران شہری کو روکا اور انہیں بلاجواز گاڑی میں مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے اور بعدازاں شہری سے 50 ہزار روپے نقد وصول کرکے چھوڑ دیا۔

شہری کی جانب سے مذکورہ اہلکاروں پر مزید رقم لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے جس کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں