ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوجی شکست کا بدلہ لینےکی کوشش میں ایران پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی مکمل طور پر ایران کے ہاتھ میں ہے۔
پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جیوانی نے بیان میں کہا کہ اردن، کویت، عمان اور دیگر ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملوں میں بھاری نقصان ہوا ہے اور شدید حملوں کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ امریکی کوشش کر رہے ہیں کہ اس جنگ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے حملے اور آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے والی شرائط میں واپسی کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک بحری گزربگارہ آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول نے بنیادی طور پر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے جبکہ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے نافذ کردہ نئے قانون کو چیلنج کیا جائے جس کے لیے فوجی جارحیت اور بحری ناکابندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن یہ ایران کا حصہ ہے اور اس پر مکمل کنٹرول ہے۔