loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیواؤں کو 6 ہفتوں میں واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیواؤں کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار کے شوہر کے انتقال کے بعد پینشن و واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

درخواست گزار مقدس معذور خاتون اور واحد کفیل ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی سے اہل خانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کے ایم سی کے وکیل نے متوفی ملازم ندیم کے تمام واجبات کی ادائیگی ایک ماہ میں کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کے ایم سی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ متوفی امانت مسیح کے واجبات کی فائل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوچکی ہے۔ اہلخانہ کو فیملی پینشن ماہانہ بنیادوں پر ادا کی جارہی ہے۔ سندھ حکومت پینشن ادائیگی کے لئے ماہانہ 20 کروڑ روپے فراہم کررہی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ریٹائرڈ ملازمین کا قانونی حق ہیں۔ انتظامی تاخیر یا محکموں کے درمیان معاملات کی وجہ سے واجبات غیر معینہ مدت تک روکے نہیں جا سکتے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں